بنوں۔۔۔۔پاک اآرمی کی جانب سے �آئی ڈی پیز کے لئے نمائشی میچ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میںآئی ڈی پیز کی قیادت بوم بوم ا فریدی جبکہ پاک فوج کی جانب سے کرنل اظہر ٹیم کی کپتانی کررہے ہیں۔بنوں میں متاثرہ کیمپوں میں قیام پذیرشمالی وزیرستان کے متاثرین کے لئے ٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد کیا جارہا ہے آئی ڈی پیز کے کپتان شاہدآفریدی کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی جارہی ہے۔
میچ کے مہمان خصوصی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ اور دیگر پاک فوج کے افسران ہیں جو گراؤنڈ میں موجود ہیں جبکہ پاک فوج کی جانب سے اس میچ کے لئے خاص طور پر گراؤنڈ تیار کیا گیا ہے۔