پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بہت جلد پر قوم کو اعتماد میں لیں گے خواجہ سعد رفیق

datetime 20  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان ۔۔۔۔۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بہت جلد موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے اس بات کا انکشاف انہوں نے یہاں پاکستان مسلم لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف صدر جاوید ہاشمی سے بھی ملاقات کی ، وفاقی وزیر نے کہا کہ توانا جمہوریت کے لیے پاکستان کو جاوید ہاشمی کی ضرورت ہے۔ملتان میں جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے بات کی ، جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ضمنی الیکشن ہار گئے تاہم انہوں نے جمہوری نظام پر تنقید کرنے والوں کو انتخابی عمل میں شامل ہونے پر مجبور کر دیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا ملتان کے ضمنی الیکشن میں نوٹ جیت گیا اور ووٹ ہار گیا۔ ان کا کہنا تھا سو عمران اور سو شاہ محمود قریشی مل جائیں تو بھی ایک ہاشمی نہیں بنتا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا توانا جمہوریت کے لیے پاکستان کو جاوید ہاشمی کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…