اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر کے رکھ دیا ہے ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف‎

datetime 18  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاکول: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل کے پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے، پاک فوج ملکی اتحاد کی علامت ہے اور ہم ہر قسم کی آفت اور مشکل گھڑی میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے، آپریشن ضرب عضب ایک نظریہ بن چکا ہے، ہم نے دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر کے رکھ دیا ہے اور ہم ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ ہم پر امید ہیں کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں اپنا گھر بار چھوڑنے والے جلد اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں گے۔ جنرل راحیل شریف نے کہاکہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل کے سا تھ منسلک ہے، مسئلہ کشمیر کو وہاں کے عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے، پاک فوج اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر پاک فوج ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، ہم نے وطن عزیز کی حفاظت کا بیڑا اٹھایا ہے اور اس مقصد کے لئے ہم اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ آرمی چیف نے فوج میں شامل ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ امید ہے کہ نئے نواجون دنیا بھر میں پاک فوج کا نام بلند کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے اور پاک فوج کے مقاصد کو آگے بڑھائیں گے۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 1200 کیڈٹس نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی جن میں سے 45 کا تعلق دوست ممالک سے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…