بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

جیتے گا بائی جیتے گا‘ ملتان کا معرکہ کون جیتے گا۔ اہم خبر کیلئے کلک کریں

datetime 16  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ حلقے کے 3 لاکھ 45 ہزار 998 رجسٹرڈ ووٹرز کے لئے 286 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے۔ ضمنی انتخاب میں سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی، پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر جاوید صدیقی اور عامر ڈوگر سمیت 12 امیدوار میدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ مخدوم جاوید ہاشمی اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عامر ڈوگر کے درمیان ہے۔ پولنگ کے دوران کئی مقامات پرعامر ڈوگر اور جاوید ہاشمی کے حامیوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی اور ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات بھی لگائے گئے، شمس آباد پولنگ اسٹیشن پر سیاسی کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی کے باعث عارضی طور پرپولنگ کا عمل بھی رکا تاہم رینجرز نے موقع پر پہنچ کر صورت حال کو کنٹرول کرکے پولنگ دوبارہ شروع کرادی۔ پولنگ اسٹیشنز سے جاری ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عامر ڈوگر کو جاوید ہاشمی پر معمولی برتری حاصل ہے تاہم اب تک درجنوں پولنگ اسٹیشنز میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں اس حلقے سے جاوید ہاشمی نے تحریک انصاف کے امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم تحریک انصاف کی جانب سے استعفے جمع کرانے کے بعد ان کے پارٹی چیئرمین عمران خان سے اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران استعفے کا اعلان کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…