اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان غریب عوام کو زندہ لاشیں کہنے پرمعافی مانگیں، شرجیل میمن

datetime 15  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن غریب عوام کی توہین برداشت نہیں کرسکتے، عمران خان غریبوں کو زندہ لاشیں اور بھیڑ بکریاں کہنے پر معافی مانگیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان غریب عوام کی بات کرتے ہیں اور خود وی آئی پی کنٹینر میں بیٹھے ہیں انہیں عوام کا مذاق اڑانے کی اجازت نہیں دیں گے، سیاسی رہنماؤں کا مزاق اڑانے کے بعد عمران خان نے عوام کی توہین شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے کچھ لوگوں کو پیپلزپارٹی کاعوام کےدرمیان رہناہضم نہیں ہوتا،کنٹینر پرکھڑے ہوکرلوگوں کی نقلیں اتارنا اورسیاستدانوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ بدتمیزی کی سیاست کا کریڈٹ بھی چیئرمین تحریک انصاف کو ہی جاتا ہے اس لئے وہ اپنی زبان کو لگام دیں۔

وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک جماعت کے سربراہ ہیں ان کی عزت کرتے ہیں لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ اپنی تقریروں میں سیاسی رہنماؤں کے بعد عوام کی تذلیل کریں اور انہیں بھیڑ بکریاں یا زندہ لاشیں کہیں، آج اگرانہیں مقبولیت ملی ہے تو وہ نہ بھولیں یہ عوام کی وجہ سے ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ 18 اکتوبر کے جلسے میں لاکھوں لوگ شرکت کریں گے اور بلاول بھٹو زرداری اپنے تاریخی خطاب میں سانحہ 18 اکتوبر اور پارٹی پروگرام سے متعلق آگاہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…