پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کا ہندوستان سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر احتجاج

datetime 7  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان کی حکومت نے سفارتی طور پر ہندوستان سے شدید احتجاج کیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان نے یکم اکتوبر سے 6 اکتوبر تک 6 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی فوج نے اخنور، دوار، گلمرگ، جموں، دوار اور چارواہ سکیٹرز میں سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔

تسنیم اسلم نے کہا کہ ہندوستان کی فورسز کی جانب سے چارواہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور اور ورکنگ باونڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاکستان شدید مذمت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ نصف شب میں شروع کی گئی جو کہ صبح تک جاری رہی، ہندوستان نے عیدالاضحی کے تہوار کو بھی نظر انداز کیا، فائرنگ سے 4عام شہری ہلاک جبکہ 3زخمی ہوئے۔

وزارت خارجہ نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو بچے، ایک 60سالہ خاتون بھی شامل ہیں زخمیوں میں بھی ایک بچہ شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر خوشیاں منانے کی تیاری میں مصروف خاندانوں پر ہندوستان کی افواج کی جارحیت افسوسناک عمل ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ہندوستان میں دونوں جانب کی افواج کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بھی کہا گیا تھا کہ انڈین باردر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) کی سیالکوٹ میں ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ سے 4افراد ہلاک اور 4زخمی ہوئے۔

ہندوستانی حکام نے بھی کہا ہے کہ پاکستان کی افواج کی شیلنگ سے 5افراد ہلاک اور 24 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…