جمعرات‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

پنجاب اسمبلی نے تھیٹرز ایکٹ منظور کرلیا، فحش اور بیہودہ پرفارمنس پر پابندی ہوگی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی میں ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز ایکٹ 2026 منظور کرلیا گیا

جس کے تحت فنکاروں پر عائد رجسٹریشن فیس ختم کردی گئی جبکہ ہراسانی، فحش اور بے ہودہ پر فارمنس پر مکمل پابندی ہوگی۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیراطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز ایکٹ پیش کیا جس کو ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔نئے تھیٹر ایکٹ کے تحت تھیٹر فنکاروں کی رجسٹریشن فیس ختم جبکہ تھیٹرز میں ہراسانی اور کم از کم اجرت ادا نہ کرنے پر لائسنس منسوخ ہوگا۔ عظمی بخاری نے ایوان کو بتایا کہ فحش اور بیہودہ پرفارمس پر تھیٹرز میں مکمل پابندی ہوگی جبکہ ہر فنکار کی رجسٹریشن لازمی ہوگی اور غیر رجسٹرڈ فنکار سے پرفارمس کروانے پر تھیٹر سیل ہوگا۔عظمی بخاری کے مطابق موجودہ تھیٹر کا ماحول معاشرے کی اخلاقیات کے مطابق نہیں ہے، یہ قانون ثقافت پر پابندی کے لیے نہیں بلکہ فحاشی اور بے راہ روی کے خاتمے کے لیے لایا جا رہا ہے۔وزیراطلاعات و ثقافت نے ایکٹ کی مخالفت کرنے پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی باتوں سے یوں لگتا ہے جیسے تھیٹر میں سب کچھ مثالی چل رہا تھا اور حکومت نے اچانک کنٹرول یا پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہو۔عظمی بخاری نے کہا کہ اس وقت کمرشل تھیٹرز میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ معاشرے کی اخلاقی قدروں کے مطابق نہیں ہے، تھیٹر کو ایک مخصوص طبقے تک محدود کر دیا گیا ہے جبکہ عام شہری اور خاندان بھی صاف ستھرا تھیٹر دیکھنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس بل کا مقصد ثقافت یا ڈرامے کو ختم کرنا نہیں بلکہ تھیٹرز کو ضابطے میں لانا اور فحاشی و غیر مناسب مواد کی روک تھام کرنا ہے، ہم نے الحمرا میں تین تھیٹر ڈرامے کیے اور اپنی بیٹی کے ساتھ دیکھے ہیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ ان ڈراموں کو دیکھنے وزیراعظم کی فیملی بھی آئی، وزیراعلی پنجاب کا مشن ہے تھیٹر کو فیملیوں کے لئے ہونا چاہیے، اس ایکٹ کو لانے کا مقصد بھی یہی ہے، آج جو تھیٹر ہو رہا ہے کوئی ایک شخص بھی نہیں کہہ سکتا وہ صحیح ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سہیل احمد،خالد عباس ڈار ،وسیم عباس نے کیوں تھیٹر چھوڑ دیا، ظاہر ہے جس قسم کا تھیٹر ہو رہا ہے وہ ایسا تھیٹر نہیں کر سکتے اور ان کو کرنا بھی نہیں چاہیے، آرٹسٹ برادی کے لیے وزیراعلی نے کالونی بنانے کا کہا ہے۔وزیر ثقافت نے کہا کہ تھیٹرز کی ایسی ایسی خوفناک کہانیاں ہیں جو آپ سن نہیں سکیں گے، میرے پاس خواتین آرٹسٹ آتی ہیں جو بتاتی ہیں ہمیں مالدار پروڈیوسر زبردستی نامناسب لباس پہننے اور حرکتیں کرنے کو کہتا ہے، وہ بتاتی ہیں ان کو مجبور کیا جاتا ہے فرنٹ سیٹ پر پانچ ہزار ٹکث والی سیٹ کا تماشائی لانے کا کہا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تھیٹر کو آرگنائز اور مانیٹر کرنا چاہتی ہے پابندی نہیں لگانا چاہتی، پنجاب میں ایک زمانے میں بہترین تھیٹر ہوتا تھا جس میں کوئی نہ کوئی سبق ہوتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کشی سے پہلے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…