منگل‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

اداکارہ عیشا نور کا شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ اور ماڈل عیشا نور نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر اپنی زندگی دینِ اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھنے کے بعد ان کی زندگی میں بڑی تبدیلی آئی اور انہیں اپنی زندگی کے مقصد کا احساس ہوا۔عیشا نور پاکستان کی سابقہ ٹیلی ویڑن اداکارہ، ماڈل اور میزبان ہیں، جنہوں نے مختلف مقبول اردو ڈراموں میں معاون کردار ادا کرکے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے 2017ئ میں فلم ‘راستہ’ کے ذریعے فلمی دنیا میں بھی قدم رکھا تھا۔شوبز چھوڑنے کے فیصلے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عیشا نور نے بتایا کہ جب انسان اللہ تعالیٰ سے رہنمائی مانگتا ہے تو اسے راستہ ضرور ملتا ہے۔ ان کے مطابق ان کے خاندان کا پہلے ہی مذہب کی طرف رجحان تھا، جبکہ ان کی چھوٹی بہن نے قرآن پاک سیکھنے کے بعد انہیں بھی اس کی تلاوت اور مطالعے کی ترغیب دی۔

اداکارہ نے بتایا کہ شوبز میں کام کرنے کے دوران ہی انہوں نے قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھنا شروع کیا تو انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے اللہ تعالیٰ براہِ راست ان سے مخاطب ہوں۔ اس دوران وہ زندگی کے ایک مشکل دور سے بھی گزر رہی تھیں اور انہیں احساس ہوا کہ اللہ تعالیٰ ان سے جو کام لینا چاہتے ہیں، وہ شوبز انڈسٹری میں رہتے ہوئے ممکن نہیں۔عیشا نور کے مطابق انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ ان کے لیے کوئی بہتر راستہ پیدا کیا جائے۔ الحمدللہ، اب وہ اپنی ٹریول ایجنسی چلا رہی ہیں اور دیگر افراد کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا کرچکی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ قرآن پاک کے مطالعے کے دوران انہیں یہ پیغام ملا کہ وہ شوبز کا راستہ چھوڑ دیں، اللہ تعالیٰ ان کے لیے دوسرا راستہ بنا دے گا، اور ایسا ہی ہوا۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عیشا نور کے اس فیصلے کو سراہا جا رہا ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کشی سے پہلے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…