منگل‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

امیتابھ کے بعد ابھیشیک بچن کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کے بعد ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کو بھی مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک مختصر پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں صرف ’بچ گئے‘ کے الفاظ درج تھے۔ اس پوسٹ کے بعد مبینہ طور پر گینگسٹر گولڈی ڈھلوں کی جانب سے امیتابھ اور ابھیشیک بچن کو آن لائن دھمکی دی گئی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی گولڈی ڈھلوں کی جانب سے ای میلز کے ذریعے امیتابھ بچن کی رہائش گاہ ’جلسہ‘ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی جاچکی ہے۔حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں گینگسٹر نے دعویٰ کیا کہ امیتابھ اور ابھیشیک کو بلٹ پروف کیبن اور دیگر حفاظتی انتظامات کے باوجود نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

اس نے مزید کہا کہ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی جانب سے گینگ کے دو مبینہ ارکان وکاس ٹھاکر اور دیپک سنگھ کی گرفتاری کے باوجود ان کا منصوبہ ختم نہیں ہوا، کیونکہ اس کے بقول شہر میں 200 سے زائد افراد احکامات کے منتظر ہیں جو اس کارروائی کو انجام دے سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے تاحال سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اس دھمکی کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی اس حوالے سے تحقیقات شروع کرنے کی اطلاع دی ہے۔ دوسری جانب امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے کی ٹیم کی جانب سے بھی اب تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کشی سے پہلے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…