اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے ہوئے ماسکو میں منعقدہ فلم ایوارڈز کی تقریب میں بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کرلیا۔
جیو نیوز کے مطابق ماسکو میں انٹرنیشنل یوریشین فلم ایوارڈز، جسے ڈائمنڈ بٹر فلائی فلم ایوارڈز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین بھی بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے نامزد تھیں، تاہم انہوں نے اپنی شاندار اداکاری کی بدولت یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔دنانیر مبین کو یہ ایوارڈ پاکستانی فلم ’’میرا لیاری‘‘ میں بہترین کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔
فلم میں کراچی کے علاقے لیاری کی تہذیب و ثقافت، کھیلوں کی سرگرمیوں اور خواتین کو بااختیار بنانے جیسے اہم موضوعات کو کہانی کا حصہ بنایا گیا ہے۔
View this post on Instagram



















































