پیر‬‮ ، 02 مارچ‬‮ 2026 

دلجیت اور ہانیہ عامر کی فلم نے پاکستان میں باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا

datetime 19  جولائی  2025 |

لاہور(این این آئی)پنجابی بھارتی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ اور اداکارہ ہانیہ عامر کی فلم سر دار جی 3 نے پاکستان میں باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم سر دار جی 3 پاکستان میں شاندار کامیابی سمیٹ رہی ہے اور باکس آفس پر تاریخ رقم کر چکی ہے۔ بھارت میں پابندی کا سامنا کرنے کے باوجود، فلم نے بین الاقوامی سطح پر خاص طور پر پاکستان میں بہترین کارکردگی دکھائی۔پنجابی فلموں کو پاکستان میں اب بھی ریلیز کی اجازت حاصل ہے، کیونکہ زیادہ تر فلم ساز قانونی طور پر برطانیہ یا کینیڈا سے وابستہ ہوتے ہیں اور ان کی فلموں پر پاکستان میں پابندی عائد نہیں ہے۔

یہی وجہ ہے کہ سردار جی 3 نے پاکستان میں ریلیز کے پہلے ہفتے میں 21کروڑ پاکستانی روپے (6.34کروڑ بھارتی روپے)کا بزنس کیا۔ریلیز کے دوران تعطیلات کے باوجود اس کامیڈی فلم نے دوسرے ہفتے میں مزید 9.50 کروڑ روپے (2.86 کروڑ بھارتی روپے)کمائے، جبکہ تیسرے ہفتے کے ایک دن کے اندر 10کروڑ روپے یعنی (3.02کروڑ بھارتی روپے)کا بزنس کر چکی ہے۔اس فلم کی اب تک کی پاکستان سے کل کمائی 12.23کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ چکی ہے جو کہ پاکستانی روپے کے مطابق 40.51کروڑ روپے بنتے ہیں اس طرح سر دار جی 3 پاکستان میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم بن گئی ہے، جس نے کیری آن جٹہ3 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…