جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

نیٹ فلکس کی نئی کورین ویب سیریز نے ناظرین کو ہلا کر رکھ دیا

datetime 7  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیول(این این آئی) نیٹ فلکس کا تازہ ترین کورین تھرلر کرما ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر کے ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ صرف چھ اقساط پر مشتمل یہ ڈرامہ اپنی گہری کہانی، غیر متوقع موڑ اور جذباتی شدت کی وجہ سے ہر طرف چھایا ہوا ہے۔کرما کی ہدایتکاری لی اِل ہیونگ نے کی ہے جبکہ اس کی کہانی چوئی ہی سون کے ناول Ill-fated Relationship سے ماخوذ ہے۔

یہ کہانی ایک خیالی شہر Guhoe میں بسنے والے چھ کرداروں کی ہے جن کی زندگیوں کو ایک پراسرار ماضی آپس میں جوڑتا ہے۔ڈرامے کی کاسٹ میں پارک ہی سو، شِن مِن آ، لی جون، کم سونگ ہیون، لی کوانگ سو اور گونگ سونگ یون شامل ہیں وہی چہرے جنہوں نے پہلے بھی Hometown Cha-Cha-Cha اور Six Flying Dragons جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔سوشل میڈیا پر مداحوں کے تبصرے ڈرامے کی مقبولیت کو ظاہر کرتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا: “کرما دل دہلا دینے والا اور تسلی بخش دونوں تھا۔ جو کرو گے، وہی بھگتو گے اتنی شدت سے کبھی محسوس نہیں کیا!” ایک اور نے کہا: “یہ شو تو دماغ ہلا دینے والا ہے، کرداروں کی آپس کی کہانیوں کا جڑنا لاجواب تھا!”اس ڈرامے کو اس کی نفسیاتی گہرائی، اخلاقی سبق، اور سنسنی خیز کہانی کی وجہ سے 2025 کا سب سے زیادہ چرچا ہونے والا کے-ڈرامہ قرار دیا جا رہا ہے۔



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…