مکہ مکرمہ(این این آئی)بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر راکھی ساونت نے چند پوسٹس شیئر کیں جس میں انہیں مکہ مکرمہ میں موجود کبھی طواف کرتے ، کبھی دعا مانگتے اور کبھی لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا گیاہے۔
پہلی ویڈیو کلپ میں راکھی کو خانہ کعبہ کے سامنے سفید عبایا میں ملبوس کھڑے دعا مانگتے دیکھا گیا جبکہ دوسری ویڈیو میں اداکارہ ننھے عمرہ زائر کیساتھ لبی اللہہم لبی کی تسبیح یاد کرنے اور اسے دہرانے کی کوشش کررہی ہیں۔ساتھ ہی تیسری اور چوتھی ویڈیو میں راکھی کو صفائی پر مامور اسٹاف کیساتھ تصاویر بناتے دیکھا گیا اور آخری ویڈیو میں راکھی سیاہ عبایا میں ملبوس غلاف کعبہ کو چھونے کا شرف حاصل کررہی ہیں۔