ممبئی (این این آئی)امیتابھ بچن اور ریکھا کی کامیاب فلمی جوڑی کے درمیان رومانوی تعلقات کی داستانیں زبان زد عام رہی ہیں لیکن کم ہی لوگ محبت کی اس کہانی کی مکمل حقیقت سے واقف ہیں۔اس حوالے سے معروف ولن اداکار رنجیت بیدی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ریکھا کا اصل مسئلہ یہ تھا کہ وہ بہت زیادہ خبروں میں رہنا پسند کرتی تھیں۔ولن اداکار رنجیت نے انکشاف کیا کہ ریکھا بہت ضد کیا کرتی تھیں اور ان کے امیتابھ بچن کے درمیان تعلقات کبھی اچھے نہیں تھے۔
اداکار نے مزید کہا کہ کچھ عرصے بعد دونوں کے تعلقات بہتر ہونا شروع گئے تھے لیکن اس میں کبھی گرم جوشی نہ آسکی تھی۔ولن اداکار رنجیت نے یہ بھی بتایا کہ ریکھا اور امیتابھ بچن دونوں الگ الگ راستوں کے مسافر تھے۔ ان کے درمیان کافی معاملات پر تضاد تھا۔یاد رہے کہ رنجیت اور ریکھا کے درمیان بھی دوستی تھی اور اپنی ایک فلم کے لیے رنجیت نے ریکھا کو سائن بھی کیا تھا لیکن بعد میں بات آگے نہیں بڑھ سکی تھی۔مگر اس کے بعد پھر کبھی رنجیت نے پیشہ ورانہ تنازعات سے بچنے کے لیے ریکھا کے ساتھ کام نہیں کیا تھا۔