اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار راج ترن اور ان کی سابقہ دوست، ماڈل لوانیہ کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ یہ معاملہ گزشتہ سال اس وقت سامنے آیا تھا جب لوانیہ نے راج ترن پر دھوکہ دہی سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا، جس کے بعد پولیس نے اداکار کو تفتیش میں شامل کیا تھا۔اب اس کیس میں ایک نیا موڑ آیا ہے، اور اداکارہ کی جانب سے فراہم کردہ شواہد کی بنیاد پر پولیس نے ایک یوٹیوبر کو حراست میں لے لیا ہے۔
تفتیش کے دوران لوانیہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ مذکورہ یوٹیوبر لڑکیوں کی خفیہ اور قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، حیدرآباد پولیس نے یوٹیوبر مستان سائی کو حراست میں لیا ہے اور اس کے قبضے سے 300 سے زائد خواتین کی خفیہ اور نجی ویڈیوز برآمد کی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، ملزم پہلے خواتین سے محبت اور شادی کے جھوٹے وعدے کرتا تھا اور خفیہ طور پر ان کی ویڈیوز ریکارڈ کر لیتا تھا۔ مزید یہ کہ وہ اس سے قبل منشیات کیس میں بھی گرفتار ہو چکا ہے۔بھارتی پولیس نے متاثرہ خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے آکر قانونی کارروائی کے لیے مقدمہ درج کروائیں۔