جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

شوہر سے بے پناہ محبت تھی لیکن تشدد برداشت نہیں کرسکی،اداکارہ جگن کاظم کا انکشاف

datetime 26  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)معروف اداکارہ جگن کاظم نے نجی ٹی وی کے نائٹ شو میں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے حیرت انگیز انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے محبت کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے سابق شوہر سے بے پناہ محبت تھی لیکن تشدد کو برداشت نہیں کر سکیں اور علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ نے محبت کو یک طرفہ جذبات سے تعبیر کرتے ہوئے ماں اور بچے کے رشتے کی مثال دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماں کی اپنے بچے کے لیے محبت یک طرفہ ہوتی ہے۔ بچے کی پیدائش سے ہی ماں اپنی اولاد سے محبت کرتی ہے، چاہے اولاد نافرمان ہی کیوں نہ ہو، ماں اپنی محبت کرنا نہیں چھوڑتی۔جگن کاظم نے اپنی بات چیت میں واضح کیا کہ محبت ایک طاقتور جذبہ ہے لیکن کسی بھی رشتے میں تشدد اور ظلم کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔اداکارہ کے انکشافات نے ان کے مداحوں کو ایک مضبوط پیغام دیا ہے کہ محبت کے ساتھ ساتھ خودداری اور اپنی عزتِ نفس کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…