منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

نیلم منیر کے دلکش عروسی جوڑے کی قیمت مداحوں کو حیران کر گئی

datetime 6  جنوری‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)پاکستانی اداکارہ نیلم منیر خان گزشتہ روز دبئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں، اور ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ اداکارہ کے عروسی لباس کی قیمت اور دیگر تفصیلات نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔نیلم منیر نے سفید اور سلور کے امتزاج سے تیار کردہ غرارے پر خوبصورت شرٹ اور ہمرنگ دوپٹے کا انتخاب کیا۔

ان کے شوہر محمد راشد کو سفید عربی لباس “ثوب” میں دیکھا گیا۔ نیلم کی پوسٹ کے مطابق، ان کا عروسی لباس مشہور فیشن برانڈ Baroque نے ڈیزائن کیا تھا۔فیشن برانڈ کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ دلکش عروسی لباس سفید شیفون پر ہینڈ ایمبرائیڈری کے ساتھ تیار کیا گیا، جس میں وائٹ پرلز، بیڈز اور سیکوئنسز کا شاندار استعمال کیا گیا ہے۔ برانڈ کے مطابق سلے ہوئے لباس کی قیمت: 49,900 روپے اور ان سلے لباس کی قیمت: 29,900 روپے ہے۔ نیلم منیر کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں نہ صرف ان کے لباس بلکہ جیولری، میک اپ، اور فوٹوگرافی کی تفصیلات بھی مینشن کی گئی ہیں، جو ان کے مداحوں کے درمیان گفتگو کا موضوع بن گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…