بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

بالی وڈ اداکارکا خود سے 40 سال چھوٹی اداکارہ سے افیئرکی خبروں پر بیان سامنے آگیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)سینئر بالی وڈ اداکار گووند نامدیو کا خود سے 40 سال چھوٹی ساتھی اداکارہ سے افیئر کی خبروں پر بیان سامنے آگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ میں متعدد مشہور کردار ادا کرنے والے 71 سالہ اداکار گووند نامدیو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اور دیگر ذرائع ابلاغ پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ ان کا 31 سالہ اداکارہ شیوانگی ورما کے ساتھ افیئر چل رہا ہے۔ان افواہوں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب اداکارہ شیوانگی ورما نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گووند نامدیو کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی جس کیکیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ ‘پیار کی کوئی عمر اور کوئی حد نہیں ہوتی’۔یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہوگئی اور لوگ یہ سمجھنے لگیکہ دونوں اداکار ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہیں۔

تاہم دونوں کی عمر میں واضح فرق پر صارفین نے حیرت کا اظہار بھی کیا اور اس حوالے سے میمز اور بحث کا سلسلہ شروع ہوگیا۔گووند نامدیو نے معاملہ ‘بگڑتا’ دیکھا تو وضاحت کے لیے خود سامنے آئے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ میں بتایا کہ یہ صرف افواہیں ہیں، وائرل ہونے والی تصویر آنے والے پروجیکٹ سے متعلق ہے اور اس کا ان کی ذاتی زندگی سے کوئی تعلق نہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ یہ ریئل لائف نہیں ریل لائف ہے جناب، ایک فلم کی شوٹنگ چل رہی ہے اندور میں جس میں ہم دونوں ساتھ کام کر رہے ہیں۔ یہ اسی فلم کا اسٹوری پلاٹ ہے جس میں ایک معمر شخص کو ایک نوجوان ادکارہ سے پیار ہوجاتا ہے، جہاں تک حقیقت کا معاملہ ہے مجھے کسی نوجوان یا معمر خاتون سے پیار ہوجائے، یہ اس جنم میں تو ممکن نہیں ہے۔اس موقع پر اداکار نے اپنی اہلیہ سدھا نامدیو سے اظہار محبت کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔اداکار کی جانب سے وضاحت سامنے آنے کے بعد قیاس آرائیوں اور افواہوں کا سلسلہ دم توڑ گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…