جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

وقت گزرنے کے ساتھ مجھے نماز اور حیاء کی سمجھ آئی ،اداکارہ انوشے اشرف

datetime 12  دسمبر‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کی معروف وی جے، میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں وقت گزرنے کے بعد نماز اور حیا کی اہمیت سمجھ میں آئی۔ انوشے نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں اپنی زندگی کے مختلف پہلوئوں پر کھل کر بات کی۔انوشے نے اپنے بچپن کے دن یاد کرتے ہوئے بتایا،میری والدہ اور خالہ ہمیں نماز کے لیے سختی سے کہتی تھیں، یہاں تک کہ کہا جاتا تھا کہ جو نماز نہیں پڑھے گا اسے کھانا نہیں ملے گا۔ مگر ہم پھر بھی نماز پڑھنے سے کتراتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اب پوری دنیا گھومنے اور زندگی کے تجربات کے بعد، میں نے دل سے نماز کی اہمیت کو جانا اور بغیر کسی دباؤ کے باقاعدگی سے نماز پڑھنا شروع کیا۔ انوشے نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کر چکی ہیں۔انوشے اشرف نے اس بات پر زور دیا کہ کسی کو زبردستی نماز کی پابندی یا مخصوص لباس پہننے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا،یہ سب انسان تب ہی سمجھتا ہے جب اللہ اسے ہدایت دیتا ہے، اس لیے ہمیں دوسروں کے انتخاب کا احترام کرنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…