پیر‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2024 

45 کروڑ میں بنی بھارتی فلم ریلیز کے 10 ماہ بعد بھی صرف 60 ہزار روپے کماسکی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)فلم سازی ایک مہنگا کاروبار ہے جس میں زیادہ تر بڑی فلموں پر کروڑوں کی لاگت آتی ہے، جتنا بڑا اسٹار فلم میں ہوگا بجٹ بھی اتنا ہی بڑا ہوتا ہے۔اس کے باوجود پروڈکشن سے لیکر کاسٹنگ اور وی ایف ایکس تک فلم کی تیاری پر لگنے والے بے پناہ سرمائے کی واپسی کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی، اس کا تازہ ثبوت گزشتہ سال ریلیز کی گئی بھارتی فلم کی صورت میں سامنے آیا ہے۔

نومبر 2023 میں سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی دی لیڈی کلر بھارتی تاریخ کی فلاپ ترین فلم ثابت ہوئی ہے جس پر لگنے والی 99.99 فیصد رقم ڈوب گئی۔ریلیز ہونے کے بعد یہ فلم 10 ماہ میں صرف 60 ہزار روپے کا کاروبار کرسکی۔ 45 کروڑ میں بننے والی فلم اب یوٹیوب پر مفت دستیاب ہے مگر اسے یہاں بھی کوئی نہیں دیکھ رہا اور یہ یوٹیوب پر ایک ماہ میں صرف 2.4 ملین ویوز ہی لے سکی۔ریلیز کے پہلے دن پورے بھارت میں اس فلم کے صرف 293 ٹکٹ فروخت ہوئے تھے اور اب یہ تعداد بڑھ کر صرف 500 تک پہنچی ہے۔اجے بہل کی ہدایت کاری میں بنی ”دی لیڈی کلر” میں ارجن کپور اور بھومی پیڈنیکر نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔



کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…