جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

ایشوریا ایک باہمت خاتون ہیں، ابھیشیک کی اہلیہ سے متعلق گفتگو کی ویڈیو وائرل

datetime 23  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی سپر اسٹار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی افواہیں تاحال دم نہیں توڑ سکیں جب کہ آئے دن جوڑے کے حوالے سے کوئی نہ کوئی خبر سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر زیرِ گردش رہتی ہے۔اب ابھیشیک بچن کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو زیادہ پرانی نہیں، یہ ویڈیو 2022 کی ہے جب اداکار ساتھی اداکارہ نمرت کور کے ہمراہ اپنی فلم ‘داسوی’ کی تشہیر میں مصروف تھے۔یہ بھی وہ وقت تھا جب ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی افواہیں گرم تھیں۔

ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ کی سپورٹ پر بات کی اور کہا کہ ایشوریا اس معاملے میں بے مثال ہیں، وہ ہمیشہ مجھے ذہنی و جذباتی طور پر سپورٹ کرتی ہیں، میں اس کے لیے خود کو بے حد خوش قسمت سمجھتا ہوں۔ابھیشیک بچن نے کہا کہ ایشوریا جیسی جیون ساتھی ہونے کا بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ وہ بھی اسی انڈسٹری کا حصہ ہیں، وہ میرے کام کو جانتی ہیں، اس کی نوعیت سمجھتی ہیں، انہوں نے اس انڈسٹری میں مجھ سے زیادہ کام کیا ہے اسی لیے وہ سب جانتی ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اگر آپ شوٹنگ سے گھر تھک ہار کے آئیں اور دن اچھا نہ گزرا ہو تو آپ کو تسلی ہوتی ہے کہ گھر پر کوئی ہے جو آپ کی صورتحال سمجھے گا، میں اس لحاظ سے خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں۔ایشوریا رائے کو سراہتے ہوئے ابھیشیک کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس طرح سے زندگی بھر انہوں نے مشکل لمحات کو خوبصورتی سے گزارا، میں حیران ہوں کہ وہ یہ سب کیسے کرلیتی ہیں، ایشوریا ایک باہمت خاتون ہیں۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…