پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سلمان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مکمل کوشش کررہے ہیں، ارباز خان

datetime 18  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) مشہور سیاستدان بابا صدیقی کے حالیہ قتل نے ملک بھر میں صدمے کی لہر دوڑا دی ہے اور اس سانحے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں سلمان خان اور ان کے خاندان کا نام سرِ فہرست ہے۔سلمان خان اور ان کے خاندان کے بابا صدیقی سے قریبی تعلقات تھے اور جب سے گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، سلمان خان کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

ارباز خان نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سلمان خان اور ان کے خاندان کو لاحق خطرات کے باعث انہوں نے پولیس سے مدد طلب کی ہے تاکہ ان کی مکمل حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ارباز خان نے کہا، ”ہم ٹھیک ہیں، لیکن یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہم مکمل طور پر ٹھیک ہیں، کیوں کہ فی الحال خاندان میں بہت کچھ ہو رہا ہے۔

”انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں پولیس اور حکومت کی جانب سے مکمل تعاون مل رہا ہے اور پوری کوشش کی جا رہی ہے کہ سلمان خان اور ان کا خاندان محفوظ رہے۔ ہماری پوری توجہ اس بات پر ہے کہ سب کچھ صحیح طریقے سے ہو اور سلمان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔یاد رہے کہ لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو دھمکیاں اس وقت سے دینا شروع کی تھیں جب اداکار پر 1998 کے کالے ہرن کے شکار کیس کا الزام لگا تھا۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…