پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ذاکر نائیک کے بیانات ،مشی خان بھڑک اٹھیں

datetime 10  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اسلامک سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے متنازع بنایات اور پاکستان اور قومی ایئر لائن پر تنقید کرنے پر اداکارہ مشی خان بھڑک گئیں۔انسٹاگرام پر اداکارہ مشی خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ذاکر نائیک جو اسٹیٹ گیسٹ تھے، ان کا دورہ ختم ہوا اور وہ واپس جا چکے ہیں،جس طرح جاوید اختر نے بھارت جاکر پاکستان کے بارے میں الٹا سیدھا بولا، اسی طرح ذاکر نائیک بھی قومی ایئر لائن کو برا بول رہے ہیں۔

مشی نے مزید کہا کہ 6لوگوں کا ایک ہزار کلو وزن آپ کیا لے جا رہے تھے، اگر 500کلو آپ کو چھوڑ دیا گیا تو اسٹیٹ مہمان ہونے کا یہ مطلب ہے کہ آپ اس چیز کا فائدہ اٹھائیں اور سارا سامان فری لے کر جائیں۔انہوں نے پاکستان کی برائی اور بھارت کی تعریف پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظاہر ہے بھارت جاکر آپ نے رہنا ہے اور آپ کو وہاں کے حالات کا پتا ہے، کیونکہ اگر آپ نے تھوڑا سا بھی کچھ کہا تو لوگ آپ کو ٹھیک ٹھاک سنا دیں گے۔

مشی خان نے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہوا آپ عورتوں کیلئے ایسے الفاظ بولتے ہیں، آپ کو مردوں کو سمجھانا چاہئے، خدا کا خوف کریں اور اپنے الفاظ کا چنائو ٹھیک رکھیں۔مشی خان نے حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ذاکر نائیک اور جاوید اختر جیسے لوگوں کو اسٹیٹ گیسٹ اور پروٹوکول دینے کی ضرورت نہیں ہے، حکومت ایسے لوگوں کو کیوں بلاتی ہے جنہوں نے پاکستان کی مہمان نوازی کو انجوائے کرکے پھر بھارت جاکر برا کہنا ہوتا ہے، بھارت اچھا ہے تو وہیں رہا کریں، ہماری کوئی عزت نفس ہے یا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…