منگل‬‮ ، 09 دسمبر‬‮ 2025 

اداکار آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)پاکستانی اداکار و گلوکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف میں علیحدگی کی خبریں دو سال سے زیر گردش تھیں، جس کی تصدیق بالآخر آغا علی نے ایک پوڈ کاسٹ میں کی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ کے کلپ وائرل ہورہے ہیں جس میں آغا علی نے اپنی طلاق کی تصدیق کی ہے۔انٹرویو کے آغاز میں ہی احمد علی بٹ نے آغا علی کو ہیپیلی ڈیوورس مین کہہ کر پکارا، جس پر آغا علی نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایک دم کسی کو اونچائی سے نیچے پٹخ دیا۔

آغا علی نے اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت مشکل فیصلہ تھا اور زندگی میں کبھی اس کا تصور نہیں کیا تھا۔ میں شکر گزار ہوں کہ ہماری وجہ سے کسی اور جان (بچے)کو مشکلات نہیں اٹھانا پڑیں گی۔ جب میں پانچ سال کا تھا تو میرے والد کا انتقال ہوگیا تھا، اس لیے میں سمجھ سکتا ہوں کہ بچہ ماں باپ کے بغیر کیسے رہ سکتا ہے۔ شکر ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔آغا نے پوڈ کاسٹ میں مزید کہا کہ میرے خیال میں زندگی کا کوئی بھی رشتہ ہو جو آپ نے اپنی خوشی سے بنایا ہو تو اس کو قائم رکھنے کے لیے آپ کو جی جان لگاکر پوری کوشش کرنی چاہیے اور دعا کرنی چاہیے لیکن اگر چیزیں درست سمت میں نہ ہوں تو رشتہ ختم کردینا چاہیے۔

اداکار نے کہا اچھی چیز یہ ہے کہ ہم دونوں کبھی ایک دوسرے کی عزت کرنا نہیں چھوڑیں گے اور یہ سب سے اچھی بات ہے کیونکہ اکثر جب رشتہ ختم ہوتا ہے تو لوگ ایک دوسرے کی عزت نہیں کرتے اور نفرت پیدا ہوجاتی ہے، جب بری طرح رشتے ختم ہوں تو بغض اور نفرتیں ہوتی ہیں۔واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف کی شادی مئی 2020 میں ہوئی تھی جب کہ 2022 میں ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں جسے آغا علی نے مسترد کردیا تھا۔رواں برس اگست میں مارننگ شو میزبان مدیحہ نقوی نے بھی اپنے شو میں آغا علی اور حنا الطاف کی طلاق کا تذکرہ کیا تھا، لیکن بعدازاں انہوں نے اپنے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی زبان پھسل گئی تھی۔



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…