جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

جویریہ عباسی کے دوسرے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

datetime 18  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی کے دوسرے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آگئیں۔جویریہ عباسی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے نکاح کی چند تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اس خاص موقع پر گلابی اور گولڈن رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اْنہیں ہاتھ میں چمیلی اور گلاب کے پھولوں والے گجرے پہنائے جارہے ہیں جبکہ ایک ویڈیو میں جویریہ عباسی کا نکاح پڑھایا جارہا ہے۔

ان تصاویر میں جویریہ عباسی بیحد خوش اور حسین نظر آئیں جبکہ اداکارہ نے اپنے شوہر کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ نہیں کیں۔جویریہ عباسی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ ہم خوشی سے محبت کرتے ہیں۔شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ایک بار پھر جویریہ عباسی کو دوسری شادی کی مبارکباد دی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے رواں سال مئی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، اس اعلان کے بعد کچھ دن بعد ہی اداکارہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کردی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…