ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کر لی

datetime 11  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا کے والد نے عمارت کی چھت سے چھلانگ کر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے 11 ستمبر بدھ کی صبح ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ حکام ابھی تک خودکشی کے پیچھے کی ممکنہ وجوہات معلوم نہیں کرسکے۔حکام کے مطابق، جب ملائکہ اروڑا کے والد نے انتہائی قدم اٹھایا تو اُس وقت اداکارہ گھر میں موجود نہیں تھیں۔خودکشی کی خبر ملتے ہی ملائکہ اروڑا اپنے دیگر اہلخانہ اور سابق شوہر ارباز خان کے ہمراہ اپنے والد کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا کے والد کا تعلق پنجاب سے تھا جبکہ وہ بھارتی مرچنٹ نیوی میں کام کر چکے تھے۔ملائکہ اروڑہ کی عمر صرف 11 سال تھی کہ جب ان کے والدین کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، والدین کی علیحدگی کے بعد، ملائکہ اور اُن کی چھوٹی بہن امریتا راؤ اپنی والدہ کے ساتھ رہیں۔



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…