جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

میں اور ابھیشیک روزانہ لڑتے ہیں، ایشوریا رائے کا انکشاف

datetime 1  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی شادی کو 17 سال ہو چکے ہیں لیکن اس بارے میں بہت کم ہی مداح جانتے ہوں گے کہ یہ اسٹار جوڑی اپنی شادی کے ابتدائی دنوں میں آپس میں بہت زیادہ لڑائی کرتی تھی۔بھارتی میڈیا پر ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کا پْرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جو اس جوڑی نے اپنی شادی کے ابتدائی سالوں میں دیا تھا۔

سال 2010 میں، ایک انٹرویو کے دوران، ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن سے پوچھا گیا تھا کہ آپ دونوں آپس میں ایک سال یا ایک مہینے میں کتنی بار لڑتے ہیں؟اس سوال کے جواب میں ایشوریا رائے نے کہا تھا کہ ہم ہر روز لڑتے ہیں، بیوی کے جواب کی وضاحت دیتے ہوئے ابھیشیک بچن نے کہا تھا کہ ہماری لڑائی سنجیدہ نہیں ہوتی بلکہ ہمارے درمیان چھوٹی چھوٹی باتوں پر اختلافات اور روزانہ کی نوک جھوک رہتی ہے۔ابھیشیک بچن نے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر ہمارے درمیان روزانہ کی نوک جھوک نہ ہو تو ہمارا رشتہ واقعی میں بورنگ ہوجائے گا۔ایک اور انٹرویو کے دوران، ایشوریا رائے نے کہا تھا کہ ہمارے لیے روزانہ کی معمولی سی نوک جھوک نارمل ہے، ہم شادی سے پہلے بھی ایسے ہی تھے۔ایشوریا رائے کا مزید کہنا تھا کہ ہم نئے شادی شدہ جوڑے جیسے نہیں لگتے کیونکہ ہم دونوں کے درمیان شادی سے پہلے دوستی کا رشتہ قائم ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ہمارے لیے شادی کا رشتہ آسان رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…