پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

عامر خان کے ایک انکار نے سلمان کو سپر اسٹار بنادیا

datetime 29  جولائی  2024 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان کے کیرئیر میں متعدد بالی وڈ کی سپر ہٹ اور کامیاب فلمیں ہیں لیکن ماضی کی فلم ‘ہم آپ کے ہیں کون ‘ نے ایک عام سلمان خان کو سپر اسٹار بنانے کی راہ ہموار کی۔اس فلم کیلئے سلمان خان کا ‘ پریم’ کا کردار اور مادھوری کے مد مقابل اداکاری کو مداحوں میں بے حد پسند کیا گیا لیکن کیا آپ جانتے ہیں سلمان خان سے قبل یہ کردار بالی وڈ پرفیکشنسٹ عامر خان کو آفر کیا گیا تھا؟بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے کیرئیر کے آغاز میں بالی وڈ فلم میکر کی ترجیح سلمان خان نہیں تھے اور فلم ‘ ہم آپ کے ہیں کون ‘ کیلئے عامر خان کو پریم کا کردار آفر کیا گیا تھا لیکن انہوں نے اسکرپٹ دلچسپ نہ ہونے کی وجہ سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس وقت سلمان خان اپنے کیرئیر کے مشکل دور سے گزر رہے تھے اور عامر خان کے انکار نے سلمان کے کیرئیر کیلئے مقبولیت کے سارے راستیکھول دیے اور جب یہ کردار انہیں آفر کیا گیا تو انھوں نے ہامی بھرلی۔فلم میں سلمان اور مادھوری کی شانداراداکاری کی بدولت فلم سپر ہٹ گئی اور اس میں پریم کے طور پر سلمان خان کا کردار بے حد مقبول ہوا جب کہ بالی وڈ میں انہیں ایک رومینٹک ہیرو کے طور پر پسند کیا جانے لگا۔یاد رہے کہ’ فلم ہم آپ کے ہیں کون’ میں سلمان خان کے ساتھ مادھوری ڈکشٹ، رینوکا شہانے، موہنیش بہل، انوپم کھیر، ریما لاگو اور آلوک ناتھ تھے، ساڑھے 4 کروڑ بھارتی روپوں کے بجٹ سے بنی اس فلم نے دنیا بھر میں تقریباً 135 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…