منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

قرض میں جکڑے مزدور کو کوئلے کی کان سے کروڑوں روپے کا ہیرا مل گیا

datetime 27  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدھیا پردیش(نیوزڈیسک)مزدور کو کوئلے کی کان سے کروڑوں کا ہیرا مل گیا۔ بھارت میں قرض میں جکڑے مزدور کی قسمت اس وقت بدلی جب اس کو کوئلے کی کان سے کروڑوں روپے کا ہیرا ملا۔بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر پنا کی ایک کان سے کھدائی کے دوران راجو گوند نامی مزدور کو 19.22 قیراط کا قیمتی ہیرا ملا۔

رپورٹ کے مطابق مزدور معمول کے مطابق کان میں گیا اور قیمتی پتھروں کو ڈھونڈنے کے لیے کھدائی شروع کی تو اچانک اسے چمکتی ہوئی چیز نظر آئی، مٹی صاف کرنے اور پانی سے دھونے کے بعد اسے معلوم ہوا کہ یہ قیمتی ہیرا ہے۔مزدور راجو حکومت کے بنائے گئے ڈائمنڈ آفس گیا جہاں ہیرے کا وزن کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ 19.22 قیراط کا ہے جس کو نیلامی میں 95 ہزار ڈالرز میں فروخت کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کی اگلی نیلامی میں اس قیمتی ہیرے کو فروخت کیا جائے گا اور ٹیکس کاٹ کر باقی رقم راجو کو دے دی جائے گی۔راجو نے بتایا کہ وہ تقریباً 10 برس سے اس علاقے میں کانوں میں کھدائی کر رہا تھا اور اس کی کوشش تھی کہ اسے کوئی خزانہ مل جائے۔ رپورٹس کے مطابق 2018 میں ایک مزدور کو پنا میں کان میں سے ڈیڑھ کروڑ روپے کا ہیرا ملا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…