اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

سعودی عرب کا خواتین ارکان پر مشتمل پہلا میوزیکل بینڈ سامنے آگیا

datetime 22  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب میں جہاں گزشتہ ہفتے تاریخ میں پہلی بار سوئم سوٹ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا تھا، وہیں اب وہاں کا خواتین ارکان پر مشتمل میوزیکل بینڈ سامنے آگیا۔اگرچہ سعودی عرب کی پہلے بھی خواتین گلوکارائیں اور ماڈلز سامنے آتی رہی ہیں اور بعض میوزیکل بینڈز میں خواتین ارکان بھی شامل رہی ہیں۔

لیکن اب پہلی بار وہاں سے تمام خواتین ارکان کا میوزیکل بینڈ سامنے آگیا جو کہ دارالحکومت ریاض سمیت مِختلف شہروں میں کنسرٹ منعقد کر چکا ہے۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق خواتین ارکان پر مشتمل میوزیکل بینڈ میں ڈرمر سے لے کر گٹارسٹ تک اور ووکلسٹ سے لے کر دیگر میوزیکل ارکان تک تمام خواتین ارکان شامل ہیں۔خواتین ارکان کے میوزیکل گروپ کو زندگی یا سوانح عمری کا نام دیا گیا ہے اور ابتدائی طور پر میوزیکل گروپ دارالحکومت سمیت سعودیہ کے بڑے شہروں میں چھوٹے میوزیکل کنسرٹ منعقد کر رہا ہے۔

خواتین ارکان پر مبنی میوزیکل بینڈ زیادہ تر سعودی عرب کے کلاسیکل گانوں کو جدید انداز میں گاتا ہے، تاہم میوزیکل بینڈ نئے گانے بھی تیار کرتا ہے۔میوزیکل بینڈ کی ارکان نے خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے میوزیکل کنسرٹس کے انعقاد کو نئی زندگی قرار دیا اور کہا کہ سعودیہ کا معاشرہ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…