اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حال ہی میں یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ بلال عباس اور درفشاں سلیم نے خفیہ طور پر نکاح کیا ہے اور وہ جان بوجھ کر اپنے نکاح کا اعلان نہیں کر رہے ہیں۔یوٹیوبر ماریہ علی کا کہنا تھا کہ،افواہیں ہیں کہ بلال عباس اور درفشاں سلیم نے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ، ہم نے دیکھا ہے کہ عشق مرشد کے پریمیئر پر وہ ایک دوسرے کے بہت قریب تھے۔ بلال نے ایونٹ میں ایک سیکنڈ کے لیے بھی درفشاں کا ساتھ نہیں چھوڑا۔وہ درفشاں سلیم کو دوسرے لوگوں سے بھی بچا رہے تھے۔ وہ ایک دوسرے کے کافی قریب تھے اور مداح دعویٰ کر رہے ہیں کہ دونوں شادی شدہ ہیں۔
اس کے علاوہ دونوں سیٹ پر بھی ایک ساتھ لیٹ آتے تھے، اکٹھے کھانا کھاتے اور شوٹنگ کے دوران بھی ہر وقت ایک ساتھ رہتے تھے۔دوسری جانب درفشاں کے سابق دوست عمر شہزاد نے ریئلٹی شو“تماشہ“ میں بھی کچھ حقائق سے پردہ اٹھایا۔عمر شہزاد نے تماشہ میں بہت سی باتوں کا انکشاف کیا ہے کہ کس طرح در فشاں سلیم نے ان سے علیحدگی اختیار کی اور بعد میں بلال عباس کے ساتھ ان کے روابط سامنے آئے۔یہی نہیں، یوٹیوبر ماریہ علی نے درفشاں سلیم، عمر شہزاد اور بلال عباس کے بارے میں بہت سی ذاتی معلومات کا انکشاف کیا۔مداحوں کا کہنا ہے کہ اگر وہ خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں تو یہ ایک اچھی خبر ہے کیونکہ ان کے مداح انہیں حقیقی زندگی کے جوڑے کے طور پر ایک ساتھ دیکھنا پسند کریں گے۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین کو میزبان کے دعوے پسند نہیں آئے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے اور آپ کو اس طرح کی جعلی خبریں نہیں پھیلانی چاہئیں۔ مداحوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ باضابطہ اعلان کا انتظار کریں گے۔واضح رہے کہ بلال عباس اور فرحان سلیم دو مقبول پاکستانی اداکار ہیں جو اس وقت ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل عشق مرشد کی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر تمام ترتوجہ حاصل کر رہے ہیں۔
دونوں نے عشق مرشد کی آخری قسط کے پریمیئر کے موقع پر بھی سرخیوں میں جگہ بنائی جب وہ ایک ساتھ تقریب کے مقام پر آئے۔ سینما میں ان کی انٹری کو عشق مرشد کے مداحوں نے دیکھا کہ بلال عباس نے ایک منٹ کے لیے بھی درفشاں سلیم کو نہیں چھوڑا۔اس وقت بلال عباس اور درفشاں سلیم اپنے آنے والے پروجیکٹس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ دونوں اپنی بڑی کامیابی کے بعد سب سے زیادہ مانگ والے نام بن چکے ہیں۔