منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

ویب سیریز ”فاتح القدس صلاح الدین ایوبی”کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر جاری کردیا گیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول (این این آئی)پاکستان اور ترکیہ کے فنکاروں، پروڈیوسرز اور پروڈکشن ہائوسز کی جانب سے بنائے جانے والی ویب سیریز ”فاتح القدس صلاح الدین ایوبی”کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر جاری کردیا گیا۔ویب سیریز کے شریک پروڈیوسراور اداکارعدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر ویب سیریز کا ٹریلر شیئر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہمیں تاریخ کو بار بار جاکر دیکھنا چاہئے۔

صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی سریز کا آغاز13 نومبر کو ترکیہ کے صدر طیب اردوان ایوان صدر میں خود کریں گے اس کے بعد 16 نومبر کو ہم کراچی میں ایک تقریب کے زریعے اس کا آغاز کیا جائے گا۔تاہم عدنان صدیقی کی جانب سے انسٹاگرام پر ٹریلر ریلیز کیا گیا تو پاکستانی مداحوں نے یہ سوال اٹھایا کہ پورے ٹریلر میں پاکستان اداکار کہاں ہیں ؟نئی ویب سیریز اسلامی تاریخ کے مشہور حکمران اور فوجی کمانڈر سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے بیت المقدس کو فتح کیا تھا۔

سیریز میں صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار ترک اداکار اوور گونیش ادا کررہے ہیں جبکہ کاسٹ میں پاکستانی اداکار عدنان صدیقی، ہمایوں سعید،عائشہ عمر، اشنا شاہ، اداکار فرحان علی آغا اور عدنان جیلانی شامل ہیں۔اس ویب سیریز کے پاکستان سے چار پروڈیوسرز ہیں جن عدنان صدیقی ، ہمایوں سعید ، کاشف انصاری اور ڈاکٹر جنید علی شاہ شامل ہیں ، سیریز کو انگلش، اردو اور عربی میں ڈب کیا گیا ہے۔

تاریخی ویب سیریز کیلئے ایک بڑا سیٹ لگایا گیا ہے جس میں دمشق کے قدیم شہر کا مکمل منظر بنایا گیا جو کہ 200 ایکڑ پر محیط ہے۔واضح رہے کہ ایوبی سلطنت کے سلطان صلاح الدین نے صلیبیوں کو شکست دی تھی اور 1187 میں 9 دہائیوں بعد بیت المقدس کو دوبارہ آزاد کرایا تھا۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…