منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

عاطف اسلم نے مظلوم فلسطینیوں کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے عطیہ کردیے

datetime 22  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)معروف گلوکار عاطف اسلم نے فلسطینیوں کی مدد کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے (15 ملین) عطیہ کردئیے۔اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں بچے اور خواتین سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 385 تک پہنچ گئی ہے۔فلسطینیوں کی مدد کیلئے پاکستان سمیت مختلف ممالک کی جانب سے انسانی امداد بھیجی جا رہی ہیں ایسے میں عاطف اسلم بھی پیچھے نہ رہ سکے۔اس حوالے سے عاطف اسلم نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایاکہ غزہ سے سامنے آنے والی تصاویر بہت تکلیف دہ ہے اور یہ ہم میں سے کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے فلسطین کے مسلمانوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ‘میں معافی چاہتا ہوں میں وہاں نہیں ہوں اور جو تکلیف آپ محسوس کررہے ہیں وہ میں نہیں کرسکتا لیکن آپ سب میری دعاؤں میں شامل ہیں۔اس کے ساتھ ہی گلوکار نے ایک اور اسٹوری لگائی جس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں کیلئے کھانے اور طبی امداد کی مد میں 15 ملین روپے عطیہ کرنے پر گلوکار عاطف اسلم کا شکریہ ادا کیاگیا تھا۔عاطف اسلم نے اپنی اسٹوری میں واضح کیا کہ ڈونیشن کے حوالے سے شیئر کی گئی پوسٹ کا مقصد عام افراد کو بھی غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کیلئے آگے لانا ہے۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…