منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شاہ رخ خان کی 23سالہ بیٹی نے 12کروڑ سے زائد کی جائیداد خرید لی

datetime 24  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان جو ویسے ہی مہنگے ترین گھر، گاڑیوں اور جائیداد کے مالک ہیں اور اب ان کی بیٹی سہانا خان نے بھی 12کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی زرعی زمین خرید لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا خان نے ایک گائوں میں 1.5ایکڑ زرعی زمین خریدی ہے جس پر 2218مربع فٹ تک تعمیراتی کام بھی ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شارخ خان کی بیٹی نے جائیداد کی خریداری پر آنے والے اسٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں 77.46لاکھ بھرے ہیں۔بتایا گیا ہے کے سہانا نے یہ زمین تین بہنوں سے خریدی ہے جنہیں زمین وراثت میں ملی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پراپرٹی کی رجسٹریشن دیجا وی یو فارم پی ٹی وی لمیٹڈ کے نام سے ہوئی ہے۔واضح رہے سہانا خان اداکاری میں اپنا ڈیبیو کرنے کیلئے تیار ہیں، انہوں نے ”دی آرچیز”فلم میں اداکاری دکھائی ہے جس میں ان کے ساتھ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور اور امیتابھ بچن کا پوتا آگستھیا آنند بھی موجود ہیں۔
٭٭٭٭٭

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…