عمران خان کی گرفتاری کا سُن کر آپے سے باہر ہوگیا تھا، ناصر خان جان

17  مئی‬‮  2023

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر اپنی مضحکہ خیز ویڈیوز سے شہرت پانے والے ناصر خان جان نے کہا ہے کہ میں عمران خان کی گرفتاری کا سُن کر آپے سے باہر ہوگیا تھا اور سامان پھینکنے والی وائرل ویڈیو میں میرا ردعمل بالکل سچا تھا۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر خان جان نے کہا کہ اپنی پہلی ویڈیو میں لوگوں کو صحت بہتر رکھنے کیلئے پانی زیادہ پینے کا مشورہ دیا تھا لیکن لوگوں نے میرے سنجیدہ پیغام کو مذاق میں لیا اور طرح طرح کے نیگیٹو کمنٹس کیے جس پر مجھے بھی ضد ہوگئی اور میں نے کہا میں سنوں گا سب کی اور کروں گا وہی جو میرا دل چاہے گا اسکے بعد میں نے مزید ویڈیوز بنانا شروع کردیں۔

ناصر خان جان کا کہنا تھا کہ میرا تعلق ایجوکیٹڈ فیملی سے ہے اور میرے والد ڈاکٹر ہیں، ہم چار بھائی اور 8 بہنیں ہیں اور بھائیوں میں مَیں سب سے چھوٹا ہوں، ناصر جان نے بتایا کہ وہ لیب ٹیکنیشن کے علاوہ انگلش میں ماسٹرز بھی ہیں، جاب کیلئے بہت دھکے کھائے اور نوکری نا ملنے پر سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنانا شروع کیں۔

ناصر خان جان نے بتایا کہ ویڈیوز بنانے پر گھر سے کافی ڈانٹ پڑی، گھر والوں نے میرا کھانا پینا بند کردیا اور تعلق ختم کرنے کی بھی دھمکی دی، ڈراموں اور فلموں کی بہت آفرز آئی ہیں لیکن میری توجہ سوشل میڈیا پر ہی ہے کیونکہ میں اس سے گھر بیٹھے ہی اچھا کمالیتا ہوں، اگر اچھا بجٹ ملے گا تو فلم کی آفر قبول کرسکتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…