جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

کرناٹک سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ سینی شیٹی ’مس انڈیا 2022ء ‘ بن گئیں

datetime 4  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرناٹک (این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ سینی شیٹی ’مس انڈیا 2022ء ‘ بن گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں

’مس انڈیا 2022ء ‘ کی فائنل تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اس مقابلے کی فاتح اور رنر اپ کا اعلان کیا گیا۔2022ء کی مِس انڈیا کا خطاب پانے والی 21 سالہ سینی شیٹی ہیں

جن کا تعلق بھارت کی ریاست کرناٹک سے ہے۔مِس انڈیا سینی شیٹی فی الحال چارٹرڈ فنانشل اینالسٹ (سی ایف اے) کا کورس کر رہی ہیں

اور اب وہ 71 ویں مِس ورلڈ مقابلے میں بھارت کی نمائندگی کریں گی۔راجستھان سے روبل شیخاوت مِس انڈیا 2022ء کی پہلی رنر اپ کے طور پر سامنے آئیں

اور اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی شناتا چوہان کو مس انڈیا 2022ء کی سیکنڈ رنر اپ کا تاج پہنایا گیا۔رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا، ڈینو موریا،

ملائکہ اروڑا، ڈیزائنر روہت گاندھی، راہول کھنہ، کوریوگرافر شیامک داور اور سابق بھارتی کرکٹر میتھالی راج جیوری پینل کا حصہ تھے۔واضح رہے کہ مِس انڈیا 2022ء کا گرینڈ فائنل 17 جولائی کو بھارتی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…