ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی معروف ہیروئین اور چھوٹے نواب سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور نے اپنا پسندیدہ گانا شیئر کردیا۔ یاد رہے کہ گانا فلم مجھے کچھ کہنا ہے کا ہے، کرینہ کپور نے فیشن ڈیزایئنر مہیش ملہوتر کی پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے
اپنے انسٹا گرام اسٹوریز پر ایک ہارٹ ایموجی لگاتے ہوئے کہا کہ یہ میرے پسندیدہ گانوں میں سے ایک ہے۔یاد رہے کہ کرینہ کپور نے حال ہی میں فلم لال سنگھ چڈھا کی تکمیل کی جو اس برس اپریل میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں انکے مقابل عامر خان اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔