ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

کیا منال امید سے ہیں ؟اداکارہ منال خان کی حالیہ پوسٹ نے مداحوں کے ذہنوں میں کئے سوالات پیدا کر دیئے

datetime 24  جنوری‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)اداکار احسن محسن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ منال خان کی اپنی حالیہ پوسٹ نے مداحوں کے ذہنوں میں کئے سوالات پیدا کر دیئے ۔شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی منال خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر

اسٹوری شیئر کرکے مداحوں کے ذہنوں میں کئی سوال پیدا کردیے۔منال خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انگلش اداکارہ و ماڈل روزی کی پوسٹ شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ حاملہ ہیں۔اداکارہ کی یہ انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین اندازہ لگا رہے ہیں کہ شاید منال خان بھی جلد خوشخبری سْنانے والی ہیں۔دوسری جانب منال خان نے ابھی تک اس خبر پر کسی قسم کا کوئی ردّعمل نہیں دیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 10 ستمبر بروز جمعہ منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔منال خان اور احسن محسن اکرام کے نکاح کی تقریب کراچی میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی تھی۔22 سالہ منال خان نے اپنی شادی کی تقریب میں خوبصورت عروسی لباس اور زیورات پہنے ہوئے تھے جبکہ 28 سالہ احسن محسن نے اپنے اس زندگی کے بڑے دن کے لیے ایک سیاہ رنگ کی خوبصورت شیروانی کا انتخاب کیا تھا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…