ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

لارا دتہ نے اکشے کمار، سلمان خان اور سنجے دت کی وہ دلچسپ عادتیں بتا دیں

datetime 19  جنوری‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ لارا دتہ نے اکشے کمار، سلمان خان اور سنجے دت کی وہ دلچسپ عادتیں بتا دیں جو ان کے چاہنے والوں کو شاہد معلوم نہ ہوں۔لارا دتہ نے ویب شو ’کون بنے گی شیکھر واتی‘ کے پروموشن انٹرویو میں کہا کہ مجھ سے اکثر میرے ساتھی اداکاروں کی

ان دلچسپ عادتوں کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے جو سالوں سے نہیں بدل سکیں۔اداکارہ نے بتایا کہ سلمان خان وہ واحد اداکار ہیں جو آدھی رات کو نیند سے جاگ کر بیٹھ جاتے ہیں، انہیں اکثر رات میں فون آتے رہتے ہیں۔لارا دتہ نے کہا کہ اکشے کمار صبح ہونے قبل ہی اٹھا جاتے ہیں، میرے خیال سے اتنا جلدی تو کوئی بھی نہیں اٹھتا ہوگا۔سنجے دت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ بہت شرمیلے ہیں اور وہ لوگوں سے زیادہ میل جول نہیں رکھتے، اتنے بڑے اسٹار کی یہ عادت اب بھی برقرار ہے۔لارا دتہ نے 2003ء میں اکشے کمار کے ساتھ فلم ’انداز‘ سے اپنے کیئریئر کی شروعات کی۔ انہوں نے 2005ء میں فلم ’نو انٹری‘ میں سلمان خان کے ساتھ اداکاری کی۔ لارا دتہ کو آخری بار فلم ’بیل باٹم‘ میں سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…