لتا منگیشکر کی صحت کے حوالے سے غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں، ترجمان

19  جنوری‬‮  2022

ممبئی (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کی ترجمان نے گلوکارہ کے حوالے سے پریشان کن جھوٹی خبروں کی تردید کی ہے۔92 سالہ گلوکارہ کافی دن سے آئی سی یو میں ہیں، گلوکارہ میں کورونا وائرس اور نمونیا دونوں کی تشخیص ہوئی تھی۔ گزشتہ

روز بھارتی میڈیا میں لتا منگیشکر کی صحت کے حوالے سے پریشان کن خبریں سامنے آئی تھیں کہ گلوکارہ کی حالت زیادہ خراب ہے۔یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ لتا منگیشکر کی صحت بگڑ گئی ہے اور اْن کے صحت یاب ہونے کے کوئی آثار نہیں ہیں۔اس خبر سے ان کے مداحوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا اور وہ ان خبروں کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع ہوگئے تھے۔اب ایسی تمام خبروں کی تردید اْن کی ترجمان نے کی ہے، ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ’جھوٹی خبروں کو پھیلتے دیکھنا پریشان کن ہے، لتا دیدی کی حالت مستحکم ہے، وہ اب بھی قابل ڈاکٹروں کے زیر علاج آئی سی یو میں ہیں۔ برائے مہربانی ان کی جلد گھر واپسی کے لیے دعا کریں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…