جمعہ‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2025 

شاہ رخ خان کے گھر کو بم سے اْڑانے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

datetime 11  جنوری‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے گھر ’منّت ہائوس‘ کو بم سے اْڑا دینے کی دھمکی دینے والے شخص کو بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، گزشتہ ہفتے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی پولیس کو ایک نامعلوم شخص نے فون کیا اور

دعویٰ کیا کہ وہ ممبئی کے مختلف مشہور مقامات پر دھماکے کرے گا۔رپورٹ کے مطابق، مہاراشٹرا کی پولیس نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے جن مقامات پر دھماکے کرنے کا دعویٰ کیا اْن میں شاہ رخ خان کا گھر بھی شامل تھا۔جیسے ہی پولیس کو اس طرح کی فون کال موصول ہوئی تو پولیس فوراََ ایکشن میں آگئی کیونکہ ظاہر ہے شہر میں مختلف مقامات پر بم دھماکوں کی دھمکیاں ملنا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔اطلاعات کے مطابق ، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے پولیس کو فون پربم دھماکے کرنے کی دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، ریاست مہاراشٹرا کی پولیس کو فون پر دھمکیاں دینے والے شخص کا نام جیتیش ٹھاکر ہے اور اس کا تعلق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پور سے بتایا جارہا ہے۔



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…