بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

سونو نگم اہلخانہ سمیت کورونا کا شکار ہوگئے

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار سونو نگم اپنے اہلخانہ سمیت عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔سونو نگم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اْنہوں نے بتایا کہ ’وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں

۔بھارتی گلوکار نے کہا کہ ’میں اس وقت دبئی میں ہوں اور مجھے اپنے شوٹ کے لیے بھارت جانا تھا جس کے لیے، میں نے کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا جوکہ مثبت آیا۔اْنہوں نے کہا کہ ’میں نے 2 سے 3 بار کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا لیکن ہر بار نتائج مثبت ہی آئے لیکن مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کو اس کے ساتھ رہنا پڑے گا۔اپنے ویڈیو پیغام میں سونو نگم نے کہا کہ ’میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود بھی بالکل ٹھیک ہوں لیکن مجھے اْن لوگوں کے لیے بْرا لگتا ہے جن کو میری وجہ سے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔گلوکار نے کہا کہ ’کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، مجھے ہمارے لیے بْرا لگتا ہے کیونکہ فلم انڈسٹری کا ابھی کام شروع ہوا ہے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے افسوس ہے، تھیٹر سے وابستہ لوگ اور فلمسازوں کے لیے بھی کیونکہ کام پچھلے دو سالوں سے متاثر ہو رہا ہے لیکن امید ہے کہ حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔دوسری جانب بالی ووڈ کے معروف اداکار جان ابراہم اہلیہ سمیت عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…