بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

عاصم اظہر کنسرٹ میں خواتین کیساتھ بدتمیزی کرنیوالے نوجوانوں پر برہم

datetime 4  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) ملک کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے کنسرٹ میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے نوجوانوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے کنسرٹ میں ایسا رویہ بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔گزشتہ روز عاصم اظہر کی اسلام آباد کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کنسرٹ کے درمیان میں ہی گانا روک کر چند نوجوانوں کو ڈانٹتے

ہوئے نظر آرہے ہیں۔عاصم اظہر نے کنسرٹ میں آئی خواتین اور فیملیز کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر منچلے نوجوانوں پر برہم ہوتے ہوئے کہا نیا سال منانے آئے ہو خوشی سے مناؤ۔ اگر مجھے اب کوئی بھی فیملیز کے ارد گرد بدتمیزی کرتا ہوا نظر آیا تو وہ سیدھا باہر جائے گا۔عاصم اظہر کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا جارہا ہے۔ بعد ازاں گلوکار نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کنسرٹ میں آئی خواتین اور فیملیز کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے لوگوں کے بارے میں کہا کہ میرے کنسرٹ میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور انہیں ہراساں کیا جانا بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔عاصم اظہر نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کنسرٹ میں آئے چند نوجوان کھلے عام شراب پی رہے تھے جس کی وجہ سے وہاں موجود فیملیز پریشان ہورہی تھیں۔ بطور آرٹسٹ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہمارے شو میں آئے تمام لوگ خود کو محفوظ سمجھیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل گلوکارہ آئمہ بیگ اور طلحہ انجم نے بھی کنسرٹ کے دوران بدتمیزی کرنے والے نوجوانوں کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…