بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم’’قائداعظم زندہ باد‘‘ 2022 میں عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی

datetime 3  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ڈائریکٹر نبیل قریشی کی فلم’’قائداعظم زندہ باد‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔قائداعظم زندہ باد میں فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے، اس فلم کی شوٹنگ اگست 2019 کے بعد شروع کی گئی تھی جو رواں برس کے

آغاز میں مکمل ہوگئی تھی۔مگر کورونا وائرس کی وبا کے باعث وہ ریلیز نہیں ہوسکی تھی اور اب پروڈکشن کمپنی کی جانب فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔فلم والا پکچرز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں ایک پیغام میں بتایا گیا کہ قائداعظم زندہ باد کو 2022 میں عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔ٹوئٹ میں لکھا تھا نئے سال کا پہلا تحفہ۔ٹوئٹ میں ایک ویڈیو ٹیزر میں بتایا گیا کہ فلم کو 2022 میں عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔خیال رہے کہ فلم کا ٹیزر اکتوبر 2020 میں جاری کیا گیا تھا جس میں فلم کی کچھ جھلکیاں تو تھیں مگر کہانی کے بارے میں کچھ زیادہ نہیں بتایا گیا تھا۔42 سیکنڈ کے ٹیزر میں بس یہ عندیہ ملتا ہے کہ فہد مصطفیٰ اس میں ایک پولیس اہلکار کے روپ میں نظر آئیں گے، جو ٹیزر میں یہ سوال پوچھتے ہیں کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ نوٹوں پر قائداعظم کی تصویر کیوں ہوتی ہے؟اس سے قبل ماہرہ خان نے فلم کی شوٹنگ کے پس پردہ مناظر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اشارہ دیا تھا کہ اس فلم میں وہ کیا توقع رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے لکھا کوئی بھی قوم عظمت کی بلندی کو اس وقت تک چھو نہیں سکتی جگہ خواتین شانہ بشانہ نہ ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…