لاہور( این این آئی)ناموراداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ ایک وقت وہ تھا جب میں ڈراموںمیں کام کررہی تھی تو لوگوں کی آنکھوںکا تاراتھی اور پھر وہ وقت بھی آیا جب میںنے بھارت میں عمران ہاشمی کے ساتھ بار ڈانسرکا کردارنبھایا تو مجھے عجیب قسم کی نفرت کا سامنا کرنا پڑا،
میں جیسی ہوںایسی ہی نظر آتی ہوںکیونکہ مجھ سے مصنوعی بناوٹ نہیںہوتی ۔ ایک انٹرویومیںحمائمہ ملک نے کہا کہ میں نے چودہ برس کی عمر میں ماڈلنگ سے اپنے کرئیر کا آغازکیا اس وقت سوشل میڈیا کا دورنہیںتھا،کوئی بھی ایسا نہیںہوگا جس سے غلطیاںنہ ہوتی ہوں۔ میرا یہ ماننا ہے کہ منافق لوگوںکے ساتھ بہت سے لوگ ہوتے ہیں لیکن میں ہرگز منافقت نہیںکرتی ۔ میںنے اپنے چہرے پر کوئی لبادے نہیںاوڑھ رکھے اورمیں اس سے مطمئن ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ بھارت میں کوئی کسی پر کام کا بوجھ نہیں ڈالتا لیکن یہاں پر کوشش ہوتی ہے میرا کام وہ کرلے گا، وہاں پراجیکٹ کا آغازاوراختتا م شیڈول کے مطابق ہوتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ جب میں پاکستانی ڈراموںمیں آتی تھی تولوگوںکے دلوں کی رانی اور آنکھ کا تاراتھی اورجب عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا تو لوگوں کی عجیب سے نفرت کاسامنا کرنا پڑا تو پھر میرے اوپر حقیقت کھلی ، پھر میںنے سوچا میرے اوپر ذمہ داری ہے، مجھے اپنے سے پہلے اپنی عوام اور پاکستان کا سوچنا ہے ۔