لاہور( این این آئی) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ موجودہ ڈرامے اورفلم کے موضوعات کو مایوس کن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کی ترقی پسند ہیروئین اب ٹی وی پردکھائی نہیں دیتی۔ایک کانفرنس میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہم جس سفر کے راہی ہیں اس میں ہم پر کافی دبائو رہا ، آرٹ اور کلچر کو تھرڈ کلاس چیز کی طرح لیا گیا ،ہم آرٹ کے
متوالے دبائو شکار ہوتے رہے ،کمرشل ڈراموں سے کافی چیزیں بہتر ہوئی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ اب بہت اچھے پڑھنے لکھنے والے نوجوان آگے آرہے ہیں، ہمارے دور میں ہم نے فنون و لطیفہ کی باقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کی تھی لیکن آج کل کے نوجوان کو یہ سہولت حاصل ہے اگر اس نوجوان نسل کو موقع نہ ملا تو وہ گھبرا کر بیرون ملک بھاگ جائیں گے یا پھر مایوس ہوکر فیلڈ ہی بدل لیں گے ۔