منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

حبا بخاری نے اپنے قریبی دوست آریز احمد سے منگنی کرلی

datetime 8  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کی خوبرو اْبھرتی اداکارہ حبا بخاری نے اپنے قریبی دوست آریز احمد سے باقاعدہ طور پر منگنی کر لی ہے۔ متعدد ڈرامہ سریلز میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا کر شائقین کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ حبا بخاری نے بھی پیا گھر سدھارنے کی

جانب پہلا قدم اْٹھا لیا ہے۔حبا بخاری نے اداکار آریز احمد سے لمبے عرصے تک تعلق میں رہنے کے بعد باقاعدہ طور پر منگنی کر لی ہے۔آریز احمد کی جانب سے اپنے اس نئے رشتے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے اور حبا بخاری کے ہاتھ کی متعدد تصویریں اپنے انسٹا گرام اکاو?نٹ پر شیئر کی گئی ہیں اور ساتھ میں دلچسپ کیپشنز بھی لکھے ہیں۔آریز احمد کی جانب سے اپنے انسٹا گرام پر اپلوڈ کی گئی پہلی تصویر سے آخر تصویر تک مداحوں کو بتانا تھا کہ ’ہوا کچھ یوں کہ ہاتھوں میں ہاتھ لیے، وعدہ کیا اور ایک معجزے کی طرح ملی تم مجھے، محبت معجزہ ہی ہے۔انہوں نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں حبا بخاری سے شادی کرنے کا بھی پوچھا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ جوڑا جَلد ہی شادی کا ارادہ رکھتا ہے۔دوسری جانب انسٹا پر اپلوڈ کی گئی اپنی منگنی کی چھٹی تصویر پر آریز احمد نے لکھا ہے کہ ’ہمارے رشتے کی شروعات کے لیے بسم اللّٰہ، چلو ہمیں ایک دوسرے کے لیے گھر بننے دو ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…