ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

بھاگو سب بھاگو بالی ووڈ شخصیات نے بھارت چھوڑنا شروع کر دیا

datetime 24  اپریل‬‮  2021 |

ممبئی (آن لائن) بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کی شدت برقرار ہے اور روزانہ 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔کورونا کیسز میں اضافے کے بعد بھارت کے ہسپتالوں پر دبائو بڑھ گیا ہے اور ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آکسیجن کی کمی ہوگئی ہے۔ کورونا کی بگڑتی صورتحال کے دوران کئی بالی ووڈ

شخصیات نے بھارت چھوڑ دیا ہے جس میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں تاہم اب شاہ رخ خان کی اہلیہ اور بیٹا بھی بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹے آریان خان ممبئی سے امریکا کے شہر نیویارک کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔ ماں اور بیٹے کی ممبئی ایئرپورٹ پر امریکا روانگی کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے ہیں۔سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے کہا کہ ‘بھاگو بھگوڑو بھاگو، اور ان کو آتا ہی کیا ہے چلو بھر پانی میں ڈوب مرو’۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘بھاگو سب کے سب بھاگو، پبلک سب یاد رکھے گی، ایک نا ایک دن تو آئو گے واپس’۔دوسری جانب بھارتی فلمی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے کہا ہے کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کورونا وائرس کی کوئی حقیقت نہیں، وہ غلط فہمی کا شکار ہیں، یہ وبا کسی کو بھی لاحق ہوسکتی ہے۔ایک انٹرویو میں فاطمہ ثناء شیخ نے کہا کہ صرف ان لوگوں کو ٹیسٹ

کروانا چاہئے جن میں اس کی علامات ہوں اس طرح صحت کے نظام پر بوجھ نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ کورونا وائرس کو حقیقی نہیں سمجھتے، بس ایک نام ہے، جو لوگ پھیلارہے ہیں ڈرنے کیلئے یا کنٹرول کرنے کیلئے۔ فاطمہ ثنا شیخ نے اپنا تجربہ بیان کرتے

ہوئے کہا ہم سب کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ کورونا کسی کو بھی لگ سکتا ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ ماسک پہننے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، تو یہ سمجھ لیجئے کہ یہ حقیقت ہے اور ہر دوسرا شخص یہ جانتا ہے کہ وہ اس میں مبتلا ہوسکتا ہے۔کچھ لوگ خوش قسمت ہیں جو اس

سے نبرد آزما ہوجاتے ہیں جبکہ دیگر اس سے بچنے کی جدوجہد کرتے ہیں، جس چیز پر عمل کرکے ہم محفوظ رہ سکتے ہیں وہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہے۔انھوں نے کہا وہ وباء کے دوران پہلے دس روز تکلیف میں رہیں، لیکن کیونکہ میں نوجوان ہوں اور کوئی دوسری بیماری نہیں تھی اس لئے صحتیاب ہوگئی۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…