بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

شادی کے بعد کنول آفتاب کی شوہر ذوالقرنین سکندر کے ساتھ پہلی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

datetime 9  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )شادی کے بعد کنول آفتاب کی شوہر ذوالقرنین سکندر کے ہمراہ پہلی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف نو بیاہتا ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی شوہر ٹک ٹاکر ذوالقرنین کے ہمراہ شادی کے بعد بنائی گئی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔نجی ٹی وی بول نیوز کے مطابق پاکستان کی ٹک ٹک فہرست میں

دوسرے نمبر پر آنے والی ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے اپنے قریبی دوست ذوالقرنین سے گزشتہ ہفتے شادی کی تھی۔نوبیاہتا ٹک ٹاک جوڑے کی اب شادی کے بعد ایک ساتھ بنائی گئی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں شادی کے جوڑے میں ملبوس نہایت خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔دونوں کی شادی سے قبل ادا کی جانے والی رسومات سے لے کر نکاح تک کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈٰا پر وائرل ہوئیں جنہیں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاک جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر حقیقی زندگی میں بھی جوڑی بن گئے، دونوں کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کنول آفتاب نے اپنی مایوں کی تصاویر شیئر کی ہیں اور ساتھ لکھا ہے کہ کل میری ذوالقرنین سے شادی ہے، تمام لوگ ہمارے لئے دعا کریں۔ کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندردونوں ٹک ٹاک پر شہرت کے حامل نوجوان ہیں،کنول آفتاب پاکستان کی دوسری بڑی ٹک ٹاکر ہیں جب کہ ذوالقرنین سکندر بھی میل ٹک ٹاکرز میں سب سے زیادہ شہرت رکھنے والوں میں شامل ہیں۔ ان دونوں کی مایوں کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب دعائیں دی ہیں اور ان کی اچھی زندگی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…