میں شرمندہ ہوں ناجائز طریقے سے ویکسین لگوانے پر عفت عمر نے معافی مانگ لی

7  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ عفت عمر نے ناجائز طریقے سے کورونا ویکسین لگوانے پر معافی مانگ لی۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عفت عمر نے لکھا ” مجھے افسوس ہے، میں شرمندہ ہوں، دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتی ہوں، میں اس کا ازالہ کروں گی۔”خیال رہے کہ کچھ روز پہلے اداکارہ عفت عمر نے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کے گھر پر

میرٹ سے ہٹ کر کورونا ویکسین لگوائی تھی ۔ ویکسی نیشن کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عفت عمر اور طارق بشیر چیمہ کو کڑی تنقید کا سامنا تھا۔  انہوں نے ویکسین ایک ایسے وقت میں لگوائی تھی جب ملک میں 60 سال سے زائدعمر کے افراد کی ویکسی نیشن کی جا رہی تھی۔دوسری جانب بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔انڈین اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کترینہ کیف نے اس بات کی تصدیق اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی۔انہوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میں نے خود کو فوری طور پر آئسولیٹ کرلیا ہے اور میں گھر پر قرنطینہ میں رہوں گی۔کترینہ کیف نے مزید لکھا کہ ‘میں ڈاکٹر کی ہدایت پر تمام ایس او پیز پر عمل کر رہی ہوں۔ وہ لوگ جو حال ہی میں مجھ سے ملے ہیں، میری ان سے درخواست ہے کہ وہ بھی فوری طور پر اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں۔ آپ کی محبت اور حمایت پر میں آپ کی شکرگزار ہوں۔کترینہ کیف کی اکشے کمار کے ساتھ فلم ‘سوریا ونشی’ 20 اپریل کو ریلیز

ہونا تھی لیکن اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل بالی وڈ کے معروف اداکار اکشے کمار بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔اتوار کو اکشے کمار نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ ‘ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور حفاطتی قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے خود کو

فوری طور پر آئسولیٹ کر لیا ہے۔اس سے ایک روز قبل بالی وڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئیں۔ اداکارہ نے اپنے مداحوں اور فالوورز کو وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی۔حال ہی میں بالی وڈ اداکار عامر خان، رنبیر کپور، منوج باجپائی اور کارتک آریان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…